سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ73 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کےمطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 5 ہزار831 روپے ہے۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 240 روپے کے اضافے سے 7ہزار 945 روپے کی بلند سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں آج 5 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 510 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
