ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی سیاست کو خدمت میں بدلنے کےلیے میدان میں اتری ہے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے باضابطہ طور پر اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا نام ” پاکستان ریپبلک پارٹی “ رکھا ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرےگی،” پاکستان ریپبلک پارٹی ” عوامی مسائل کے حل کےلیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کو میں نے زبان دی تھی کہ کسی بھی سیاسی اقدام کا آغاز یہاں سے کروں گی،میرے برےحالات میں کراچی پریس کلب میرے ساتھ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ماڈرن ٹیکنالوجی آگئی ہے،کسی کام کا آغاز کریں تو اللہ کا نام لے کر کریں،نیت کرنا بھی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی کسی اور کےلیے کوئی کام کیا جاتاہے تو اس میں اللہ پاک برکت ڈالتا ہے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھاکہ 2012 میں بی بی سی میں ملازمت اختیار کی تھی،بی بی سی سے مستعفی ہو کر اپنی والدہ کے پاس 4 سال رہی،مجھے پاکستان سے پیار ہوگیا،میں نے 2012 سے 2025 میں پاکستان کو دیکھاہے۔
جعلی ڈگری کیس : الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
ان کاکہنا تھاکہ ہماری عوام کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے،مجھے ایک بچی نے کہاکہ آپ بھی کہیں ان سیاست دانوں طرح نہ ہو جائیں،اسی لیے میں سیاست سے الگ رہی۔
ریحام خان نےکہا کہ ملک کے موجودہ سیاسی نظام میں عام شہری کی آواز دبائی جاتی ہے،لیکن ان کی جماعت ہر نظر انداز شدہ طبقےکی نمائندہ بنے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ان کی پارٹی سیاست کو خدمت میں بدلنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔
