لاپتہ شہری کی بازیابی کا کیس، ڈی جی ایم آئی سے رپورٹ طلب

اسلام آبادہائیکورٹ نےآزاد کشمیرکے لاپتہ شہری کی بازیابی کےکیس میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) سے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی نےآزاد کشمیر کےلاپتہ شہری کی بازیابی سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔

سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 

درخواست گزارناظمہ فتح یاب کی جانب سے وکیل ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارتِ دفاع کا نمائندہ بھی عدالت کےسامنے پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا شوہر مظفرآباد سےلاپتہ ہوا ہے، وہاں ایف آئی آر درج ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےڈی جی ایم آئی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں لاپتہ شہری س متعلق بند لفافہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Back to top button