9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزدایک اور ملزم پر فردجرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کےپلیڈرکے ذریعے فرد جرم عائد کی جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو عدالت نے 3 بجے تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری، عمر ایوب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ عدالت آج ہی تینوں درخواستوں پر فیصلہ سنائےگی۔

سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 

سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سےعمرہ پرجانےکی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نےکوائف مکمل نہ ہونےپر لطاسب ستی کی درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملٹری کورٹ نےبھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ ملٹری کورٹ کی جانب سےسزا سنائےجانے پر امریکا،برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سےتحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

Back to top button