بی این پی کےمستعفی ہونیوالے سینیٹرقاسم رونجھو نےگمشدگی کی داستان سنادی
بی این پی مینگل کےمستعفی ہونیوالےسینیٹر قاسم رونجھو نےاپنی مبینہ گمشدگی کےحوالے سے کہا ہے کہ زور آور لوگوں نے7دن مہمان بنایا، اس دوران مچھروں کےکاٹنے سےمجھے ملیریا ہوگیا تھا۔
پارٹی پالیسی کےخلاف 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینےوالےسینیٹر قاسم رونجھو نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہ میں نےاپنی نشست سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔ سینیٹ میں بے حس لوگوں کےساتھ بیٹھنا اپنی سمجھ سےباہرسمجھا تو میں نے استعفیٰ دے دیا۔
قاسم رونجھو نےکہا کہ گمشدگی کےحوالےسےتفصیلات توکوئی خاص نہیں ہے، کچھ زور آور لوگ تھے جو بھی تھے، جہاں سےبھی آئےتھے۔انہوں نے6، 7دن مجھے مہمان بنائےرکھا۔
بی این پی کےرہنما نےبات کو جاری رکھتےہوئےکہا کہ مچھروں کےکاٹنے سے،ایک تو میں پہلےہی ڈائلیسز کا مریض ہوں، اس حالت میں مجھے دو مرتبہ ڈائلیسز بھی کرایا، لےگئے تھے ہسپتال، اس کےبعد مچھروں کےاندر ملیریاہوگیا اور اس ملیریا کےاندر پھر لے گئے ہسپتال تو یہ توسلسلے انہوں نے کیے،ان کا اخلاق تھا بہرحال جو بھی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن میں یہ کہہ رہا ہوں کہ مجھے گھرچھوڑو، میں بھاگ تو نہیں جا رہا پاکستان سے، انہوں نے کہا کہ نہیں 4 دن مہمان ہو، 2، 4 دن ہمارا کھانا بھی کھاؤ، اس قسم کی باتیں رہیں۔
سنی اتحاد کونسل کاپارلیمانی کمیٹی میں شرکت سےانکار
واضح رہے کہ اس سےقبل سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ کےاجلاس کے دوران بات کرنے کے لیے کھڑےہوئے تو جمعیت علمائےاسلام (ف) کےسینیٹر احمد خان نے ہاؤس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کردی تھی، اس کےبعد سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونےپراجلاس جمعےکی صبح 10 بج کر30 منٹ تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آج ہی بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سےاستعفی دے دیا تھا، انہوں نے 26ویں ترمیم پرووٹنگ میں پارٹی پالیسی کے برخلاف ووٹ دینےپراستعفیٰ سیکریٹری سینیٹ کوجمع کرادیا،وہ سینیٹ میں بی این پی مینگل کےپارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔
اتوار کو 26ویں آئینی ترمیم پر سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ پر بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نےآئینی ترمیم کےحق فلورکراسنگ کی تھی اور پارٹی پالیسی کے برخلاف ووٹ دیا تھا،اس کے بعد پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے دونوں منحرف سینیٹرز سےاستعفیٰ طلب کیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پارٹی کےسینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ کے اجلاس میں اپنی آب بیتی سنانا چاہ رہے تھے،حکومت نے شرم کےباعث کورم توڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس ہاؤس میں جس کو ایوان بالایا ایوان زیریں کہا جاتا ہے، جہاں پر انسانوں کی عزتیں محفوظ نہ ہوں،تو اس میں بیٹھنےکی کیا ضرورت ہے۔
سرداراخترمینگل نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی عزت و ناموس کے لیے ہے، جہاں پر اس کے اراکین کی عزت نہ ہو، وہاں پر بیٹھ کر کیا کریں گے۔