خیبرپختونخوا اسمبلی سے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف منظور قرارداد پر ایک رکن کے جعلی دستخط کا انکشاف

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن جلال خان نے انکشاف کیا ہے کہ اسمبلی سے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف منظور قرارداد پر میرے دستخط جعلی ہیں۔

لیگی رکن صوبائی اسمبلی جلال خان نے کہاکہ میں اس قرارداد کو سپورٹ نہیں کرتا،ملٹری کورٹ سےمتعلق قرارداد پر دستخط میرے نہیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جلال خان نے قرارداد پر اپنے جعلی دستخط سے متعلق کل اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست دینےکا بھی اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی:فوجی عدالتوں کے فیصلوں کوواپس لینے کی قرارداد منظور

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے سویلینز کےخلاف ملٹری کورٹس کے فیصلوں سے متعلق مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔

گزشتہ دنوں 9 مئی کیسز میں فوجی عدالتوں سے 85 مجرموں کو قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں تھیں جن میں عمران خان کےبھانجے حسان نیازی بھی شامل ہیں۔

Back to top button