رونالڈو نےالنصر کو سعودی پرو لیگ میں8ویں فتح دلا دی

فٹبال کے عالمی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 953 واں گول سکور کیا اور اپنی ٹیم النصر کو سعودی پرو لیگ میں مسلسل آٹھویں فتح دلا دی۔
النصر نے نیوم ایس سی کو 1-3 سے شکست دے کر 24 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن برقرار رکھی۔
میچ کے دوران 65 ویں منٹ میں جواو فیلکس پر فاؤل کے نتیجے میں النصر کو پنالٹی ملی، جسے رونالڈو نے پُراعتماد انداز میں گول میں تبدیل کر دیا۔
میچ کے بعد رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ہم اپنے خواب پر کام کر رہے ہیں۔
یہ گول نہ صرف ان کے کیریئر کا 953 واں گول تھا بلکہ سعودی پرو لیگ میں رونالڈو کی 100 ویں براہِ راست شراکت (83 گول اور 17 اسسٹس) بھی ثابت ہوا — اور یہ کارنامہ انہوں نے صرف 85 میچز میں سرانجام دیا۔
رونالڈو سعودی پرو لیگ میں یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
قریباً 40 سال کی عمر کے باوجود ان کی کارکردگی اور فٹنس میں کوئی کمی دکھائی نہیں دے رہی۔ وہ اب تاریخ کے پہلے فٹبالر بننے کے قریب ہیں جو 1000 کیریئر گولز کا ریکارڈ قائم کریں گے۔
