رونالڈو نے مداحوں کا دل بھی جیت لیا

عالمی شہرت یافتہ فٹبالررونالڈو نے کھیل کے میدان کے باہر مداحوں کے دل جیت لئے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں ایک معذور بچی کی مدد کی جس پر دنیا بھر میں مداحوں کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ رونالڈو کی جانب سے بچی کی مدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تعریفی تبصرے کئے جارہے ہیں۔
امید ہے وزیر اعظم نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے، بلاول بھٹو
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونالڈو پہلے معذور بچی کی گراؤنڈ میں آنے پر پر مدد کرتے ہیں پھر اسی بچی کا ہاتھ پکڑ کر ترانہ پڑھتے ہیں۔
