شیخ رشید کا جیل سے انتخابات لڑنے کا امکان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جس کی و جہ سے ان کے جیل ہی سے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دائر کردیے۔ عدالت نے تمام اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے وکیل صفائی کو اعتراضات دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

Back to top button