نمیبیا کو شکست ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ابوظہبی میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم اور رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ اوورز میں 189 رنز بنائے جس کے جواب میں نمیبیا نے 140 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 113 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری اسکور کی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری جو 70 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
محمد رضوان 50 گیندوں پر 79 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں اپنے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور آج کے میچ میں فتح پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنا دے گی۔
پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور آخری تین میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا جبکہ نمیبیا نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اب تک تینوں میچز جیت چکا ہے اور آج کے میچ میں فتح پاکستانیوں کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی بناتی ہے ، میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، فکورو زمان، محمد لزوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفی، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی اور شاداب خان پر مشتمل ہے۔
نمیبیا کی ٹیم میں گیرہارڈ ایراسمس (کپتان)، زین گرین، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویز، مائیکل وان لینجن، جے جے اسمتھ، جین فری لنک، اسٹیفن بارڈ، جین نکول لوفٹی ایٹن، رابن ٹرمپلمین، بین شکانگو شامل ہیں ۔

Back to top button