بنوں، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے مغوی اہلکاروں میں سے خاتون بازیاب

بنوں باران ڈیم کے علاقے سے ایک ہفتے قبل اغواء ہونے والے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے چار اہلکاروں میں سے اغواء کاروں نے ٹیم انچارج شائستہ بی بی کو پہاڑوں میں چھوڑ دیا.
مغوی شائستہ بی بے ہوشی کے عالم میں خانہ بدوش خاتون کو ملی. خاہ بدوش خاتون نے اس حوالے سے فوری سیکورٹی اداروں کو مطلع کیا جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے شائستہ بی بی کو پوچھ گچھ کے بعد خاندان والوں کے حوالے کر دیا.
ذرائع کے مطابق دور آفتادہ علاقے ڑنگے غار کے علاقے میں خانہ بدوش معمر خاتون کو بے ہوشی کی عالم میں شائسہ بی بی نامی خاتون ملی، معمر خاتون فوری پانی اور دودھ پلایا ، ہوش میں آ نے کے علاقے کے لوگوں کو اطلاع دی، بعد میں سرکل آ فیسر سب ڈویژن ملک شیر اکبر خان وزیر کی قیادت میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور خاتون کو اپنی نگرانی میں لے لیا ، سکیورٹی اداروں نے خاتون سے پچھ گچھ کر کے خاندان والوں کے حوالے کر دی۔
یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو بنوں کے علاقہ باران ڈیم سے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے چار اہلکار جس میں فارسٹ آ فیسر انور اللہ وزیر، انچارج مانیٹرنگ شائستہ بی بی، گارڈ معین اللہ اور ڈرائیور گل آ یاز کو اغواء کرکے ان کی گاڑی چھوڑ دی تھی جس کے بعد پولیس نے بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی، ایک ہفتہ بعد اغواء کاروں نے خاتون کو پہاڑی سلسلہ میں چھوڑ دیا۔
