اداکارہ صبا فیصل نے بطور ساس اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

معروف اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی بار بطور ساس ان کو چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں، اب غلطی نہیں ہوگی، سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ جب وہ پہلی بار ساس بنیں تو انہیں بہت ساری چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں، اس لیے ان سے بھی غلطیاں ہوئیں، اب ایسا نہیں ہوگا، صبا فیصل نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے حقیقی اور ڈراموں کی ساس میں فرق پر بھی بات کی، صبا فیصل سے جب پوچھا گیا کہ وہ ڈراموں میں انتہائی سخت ساس بنتی ہیں لیکن وہ حقیقی زندگی میں کیسی ہیں؟ تو اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اچھی بہو اور اچھی بھابھی رہی ہیں جب کہ وہ بیوی بھی بہت اچھی ہیں، ساس اور بہو کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وہ بہت خوش ہیں، کیوںکہ وہ حال ہی میں دوسری بہو بھی لائی ہیں، صبا فیصل نے مزید کہا کہ تعلقات اور رشتوں میں پہلی بار باتیں اور چیزیں سمجھ نہیں آتیں، ہر کسی سے غلطیاں ہوتی ہیں، اس لیے وہ بھی پہلی بار ساس بنیں تو انہیں بہت ساری چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں، ان کے مطابق اسی طرح ان کی بہو بھی پہلی بار کسی دوسرے گھر میں بطور بہو آئیں تو انہیں بھی کچھ باتیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں، اس لیے غلطیاں ہوئیں، انہوں نے کہا کہ لیکن غلطی کسی کی بھی ہو، ایسی باتوں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہئے، ایسے مسائل اور باتیں ہر جگہ اور ہر گھر میں ہوتی ہیں لیکن چوں کہ وہ اسٹار ہیں تو اس لیے ایسی باتوں پر توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، تسلیم کیا کہ گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیا جانا چاہئے، خیال رہے کہ گزشتہ برس صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرکے اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا، جس میں انہوں اپنے بڑی بہو یعنی بیٹے سلمان فیصل کی اہلیہ پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

Back to top button