صائم ایوب نظرانداز ،آئی سی سی نے بہترین ٹیسٹ کرکٹرزکااعلان کردیا

آئی سی سی نے صائم ایوب کو نظر انداز کرتےہوئےسری لنکا کے کاندو میںڈس کو ٹیسٹ فارمیٹ میں2024 کے بہترین کھلاڑی کیلئےنامزد کردیا۔

اعلامیے کے مطابق مینڈس کو ریڈ بال فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئےنامزد کیا گیا ہے۔انہوں نےایک سال میں 50 کی اوسط سے 1451 رنز بنائے اور متعدد میچز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے اپنے پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی مہم کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے سال کے بہترین بلے باز کیلئے4ناموں کا اعلان کیا جن میں پاکستان کے صائم ایوب، ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف اور انگلینڈ کے گس انٹینکشن بھی شامل تھے۔

صائم ایوب کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹ تسلیم نہ کرنےپرشائقین کرکٹ نے آئی سی سی سے احتجاج کیا اور اس فیصلے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Back to top button