سلمان اکرم راجہ نے استعفے پر بات کرنے سے انکار کردیا

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنے استعفے کے معاملے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
راولپنڈی میں گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے، اس کی کیا وجوہات ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ "فی الحال اس موضوع پر بات نہیں کروں گا۔”
ایک اور سوال پر کہ آپ نے ٹویٹ کے ذریعے استعفے کا اعلان کیا ہے، سلمان اکرم راجہ نے مختصر جواب دیا: "نو کمنٹس۔”
صحافی نے یاد دہانی کرائی کہ آپ اس سے پہلے بھی استعفے کا اعلان کرکے واپس لے چکے ہیں، تاہم اس بار بھی انہوں نے یہی جواب دیا کہ وہ ابھی اس معاملے پر گفتگو نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
