صنم جاوید جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہو کر باہر نکلنے پر گرفتار کیاگیا۔صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی گوجرانوالا پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ بھی سرگودھا جیل سے آج ہی رہا ہو رہی ہیں۔
عالیہ حمزہ کی گرفتاری کےلیے بھی گوجرانوالا پولیس سرگودھاجیل کےباہرموجود ہے۔