انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کا بھاؤ برقرار
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکا بھاؤ برقرار رہا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبارکے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پر برقرار ہے۔گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 30 پر تھا۔
متنازعہ ایکس پوسٹ تنازعہ،عمران خان شامل تفتیش ہو گئے
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59 پیسے برقرار ہے۔