اداکارہ صنم سعید کو بچپن سے ہی اپنا نام کیوں ناپسند ہے؟

معروف اداکارہ صںم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو بچپن میں اپنا نام پسند نہیں تھا کیونکہ آنٹی انکل مجھے دیکھتے ہی گانا گانے لگ جاتے تھے، حال ہی میں صنم سعید نے تابش ہاشمی کے پروگرام ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔پروگرام کے دوران اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ انہوں نے 17 سال کی عمر سے پہلے ماڈلنگ شروع کی اور پھر اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا، یہ بھی بتایا کہ انہیں بچپن میں اپنا نام پسند نہیں تھا۔اپنا نام پسند نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ ’میرا نام ہر گانے میں ہوتا تھا، ہر آنٹی انکل مجھے دیکھ کر گانا گانے شروع کردیتے تھے، ایک سوال کے جواب میں سُپر ہٹ ڈراما سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ میں ’چائے کا کپ گرنے‘ کے مقبول سین پر بھی بات کی۔یاد رہے کہ اس ڈرامے کے مقبول سین میں سے ایک زارون (فواد خان) کا کشف (صنم سعید) کو شادی کے لیے پروپوز کرنا تھا، اس دوران جب کشف گرم چائے کا کپ پکڑتی ہے تو اچانک چائے گرجاتی ہے اور زارون کشف کے ہاتھ کو جلنے سے بچانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے کرلیتا ہے اور زارون کے اس ’معمولی‘ ردعمل کو دیکھ کر کشف بے حد متاثر ہوتی ہے اور شادی کے لیے رضامندی ظاہر کر دیتی ہے۔اسی سین کے حوالے سے صنم سیعد نے کہا کہ 10 سال پہلے مجھے ایسی باتوں پر یقین نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ زندگی کے تجربات سے احساس ہوا کہ ایسا ہوسکتا ہے، یاد رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کو 2012 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ میں سراہا گیا تھا اور ان کے کرداروں کو کافی وقت تک یاد رکھا گیا۔یہ ڈراما سیریل کئی سالوں تک ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا، اس کے علاوہ اسے بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا گیا تھا، واضح رہے کہ اداکار محب مرزا نے مارچ 2023 میں ایک پروگرام کے دوران صنم سے دوسری شادی کا اعتراف کیا، صنم سعید سے محب مرزا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی شادی اداکارہ آمنہ شیخ سے ہوئی تھی، تاہم شادی کے 14 سال
بعد 2019 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
