ثقلین مشتاق نے شاداب ریاض کو ہی داماد کیوں بنایا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپنر شاداب خان کو داماد منتخب کرنے کے حوالے سے سابق قومی کوچ ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا کہ شاداب کی دو عادتوں نے مجھے بہت متاثر کیا جس کی وجہ سے اس کو داماد بنانے کا فیصلہ کیا۔

ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فرمانبرداری اور پنج وقتہ نمازی ہونے کی عادت دیکھ کر انہیں داماد بنایا، ثقلین مشتاق حال ہی میں نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے شاداب خان کی کس خصوصیت کو دیکھتے ہوئے انہیں داماد بنانے کا فیصلہ کیا؟

قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہوگیا، سوال کے جواب پر ثقلین مشتاق نے بیٹی کا رشتہ شاداب کے ساتھ طے کرنے سے متعلق بتایا کہ ’رشتہ شاداب کے گھر والوں کی طرف سے آیا تھا، شاداب کی والدہ اور والد گھر آئے اور انہوں نے مجھ سے بڑی عجیب سی بات کی وہ یہ کہ بیٹی بادشاہ کی ہو یا فقیر کی شادی تو کرنی پڑتی ہے، شاداب کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ میں جب تک نہیں جاؤں گی جب تک مجھے آپ بیٹی کا رشتہ نہیں دے دیتے اس کے بعد میں نے ان سے دو دن کا وقت مانگا اور کہا کہ آپ اور ہم استخارہ کرتے ہیں پھر جواب دیں گے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’شاداب کی 2 عادتوں کو دیکھ کر میں نے انہیں داماد کے طور پر قبول کیا، پہلی یہ کہ شاداب کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے نے ان سے کہا کہ والدین میرے لیے رشتہ دیکھیں، دوسری بات شاداب 5 وقت کا نمازی ہے، میں نے جتنا عرصہ شاداب کے ساتھ گزارا مجھے اس میں سے کوئی غلط بات نظر نہیں آئی، شاداب نماز پڑھنے کے لیے سب کو بلانے کے لیے دروازے کھٹکھٹاتا تھا۔

اس کی یہ بات مجھے پسند تھی، ان دو چیزوں کو سوچ کر میں نے شاداب کو بطور داماد قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر اس کے دو دن بعد میں نے دونوں کی منگنی کر دی، اس کے دو دن بعد بیٹی کا نکاح ہوگیا جو میں نے خود پڑھایا۔

اداکارہ آمنہ الیاس کو ” آئٹم “ کون سمجھتا ہے؟

Back to top button