سرفراز احمد پاکستان انڈر 19 ٹیم کے نئے منیجر مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس کے مطابق سرفراز احمد ٹیم کے ساتھ دورے پر جائیں گے۔
انڈر 19 ایشیا کپ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے، جہاں قومی جونیئر ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے جبکہ عثمان خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
