سعودی عرب:رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کاچاند نظر آگیا۔

سعودی میڈیا کےمطابق رمضان کاچاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک،سدیر سمیت دیگرشہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئےجس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

سعودی میڈیا میں بتایا گیا ہےکہ سعودی عرب کےعلاقوں سدیر اور تمیر میں چاند نظر آیا۔

رمضان کا چاند نظر آنےکےبعد سعودی عرب میں کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔سعودی سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی تصدیق کردی جس کےبعد شاہی دیوان نےفرمان بھی جاری کردیا۔

Back to top button