لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں شروع ہو گیا ہے۔
ملک کےدوسرے بڑے شہر لاہور میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
اجلاس میں علمائےکرام، مذہبی امورکے ممبر اور ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد العزیز اپنی ٹیم کےساتھ شریک ہیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکےلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کاجمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق کی شہادت پر سخت ردعمل کا اظہار
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد صدارت کریں گے، اجلاس اوقاف بلڈنگ عیدگاہ چارسدہ روڈ پر شام ساڑھے 6 منعقد کیا جائے گا۔
چاندکی رویت کیلئے تمام زونل ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوں گے،اسلام آباد میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امورمیں ہوگا۔
حکومت ملک بھرایک ساتھ رمضان اور عید منعقد کرنے کے لیے کوشاں ہے، اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کی زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے کسی شہر سے اب تک چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔