مولانا فضل الرحمان کاجمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق کی شہادت پر سخت ردعمل کا اظہار

مولانا فضل الرحمان نےمدینہ منورہ سےحافظ سلمان الحق سے رابطہ کیا، انہوں نے حافظ سلمان الحق سے تعزیت کی اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ دارالعلوم حقانیہ پر حملہ اور مولانا حامد الحق سمیت شہداء کی خبر سے دل رنجیدہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے،انسانیت کی جان، مال، عزت اور آبرومحفوظ نہیں، کےپی میں بےامنی کے بارے میں عرصے سےرونا رو رہے ہیں لیکن ریاست خاموش تماشائی ہے۔

نوشہرہ  : مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق  شہید

 

ان کا کہنا تھاکہ اللہ کریم مولانا حامد الحق اور دیگر کی شہادت قبول فرمائے،کارکن اس موقع پر بھر پور کردار ادا کریں۔

انہوں نےکہا کہ دارلعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اورمدرسے پر حملہ ہے، ظالموں نے انسانیت، مسجد، مدرسے،جمعہ اور ماہ رمضان کی آمد کی حرمت کو پامال کیا، دہشت گردی اور بےامنی معاشرے کے لیے ناسور بن چکی ہے۔

خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازجمعہ کے بعد خارجی راستے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں مولانا حامد الحق حقانی سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

Back to top button