علما کرام کی آرمی چیف کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف

خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست  ہوئی،جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی۔بعدازاں علما نےآرمی چیف کے علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے  ان کےدلائل کی تائید کی اورکہا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان  سے بہت اطمینان ملا اورہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مفتی حکیم علی نے کہا کہ خوارج سے متعلق قرآنی آیت کا حوالہ بالکل درست ہے۔

اسی طرح مولانا شاہ نوازنے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے پاک فوج اور اپنے سپہ سالارکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام  کی جنرل کونسل کے رکن قاری افسرخان نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا خوارج سے متعلق مؤقف قابل فخر ہے،ہم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔جامعہ عربیہ معراج القرآن بنوں کے نائب مہتمم مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں،نوجوان نسل کو بھی چاہیےکہ وہ پاک فوج کو مکمل طور پرسپورٹ کریں۔

رہنما جے یو آئی محمد اسرار قریشی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بات سے متفق ہیں،زمین پرجتنے بھی فسادات پھیلانے والے لوگ ہیں،ان پر اللہ اوراس کے رسول کی لعنت ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے محمد واجد فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف کی تائید کرتے ہیں کہ جو پاکستان کی زمین پرفساد پھیلانا چاہتے ہیں،ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ آرمی چیف کے طلبہ سےخطاب پرانہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔مولانا شعیب شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ کے ساتھ نشست میں جو بیان دیا،ہم اس سے مکمل طور پراتفاق کرتے ہیں۔

مفتی محمد حنیف نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے مؤقف کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردی وملک کے خلاف بغاوت کو مسترد کرتے ہیں۔

Back to top button