گوگل کروم میں بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان
گوگل کروم میں آخرکار اس فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کی ٹریکنگ کو ناممکن بنا دے گا۔گوگل کروم میں ویب سائٹس کو تھرڈ پارٹی کوکیز استعمال کرنے سے روکنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ویب سائٹس کی جانب سے تھرڈ پارٹی کوکیز کو استعمال کرکے لوگوں کے آن لائن رویوں کو ٹریک کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔
گوگل کے پرائیویسی سینڈ باکس پراجیکٹ کے سربراہ انتھونی شاویز نے بتایا کہ آغاز میں کمپیوٹر اور اینڈرائیڈ فونز کے ایک فیصد صارفین کے لیے کروم میں
تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کر دیا جائے گا۔