لال بیگ کو مارنے کی کوشش میں اپارٹمنٹ میں دھماکا
جاپانی شہر کوماموتو میں شہری نے لال بیگ مارنے کے چکر میں پورا پارٹمنٹ دھماکے سے اڑادیا۔شہری نے لال بیگ کو چپل کے بجائے کیڑے مار دوا سے مارنے کا فیصلہ کیا اور بہت زیادہ کیڑے مار دوا کو چھڑک دیا۔ دوا کے بہت زیادہ استعمال کے نتیجے میں دھماکا ہوا جس سے ایک کھڑکی چکنا چور ہوگئی جبکہ وہ شخص بھی معمولی زخمی ہوگیا۔
یہ واضح نہیں کہ دھماکا کیوں ہوا مگر پولیس کے خیال میں دوا کو برقی مصنوعات پر چھڑکا گیا ہوگا جس سے آگ لگی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب جاپان میں اس طرح کیڑے مار ادویات کے استعمال سے دھماکا ہوا ہے۔اس سے قبل بھی وہاں ایسے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔