دوسرا ٹی20،پاکستان نے زمبابوے کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرےمیچ میں پاکستان نے زمبابوےکو10 وکٹوں سےشکست دے کر سیریز میں دوصفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم12.4اوورز میں57رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئےصرف58 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نےشاندار بولنگ کرتے ہوئے3رنز دےکر5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے علاوہ عباس آفریدی نے2، ابراراحمد،حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نےچھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔
اوپنر عمیربن یوسف22، صائم ایوب36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے زمبابوے کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزمیں0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئےکوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا،صائم ایوب ،عمیربن یوسف ، عثمان خان،طیب طاہر ،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ،ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل تھے۔
پاکستان نےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو57 رنز سے شکست دی تھی۔
