سکیورٹی فورسزکا ہوشاب میں آپریشن،1دہشت گرد ہلاک،2زخمی
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،1دہشت گرد ہلاک ،2زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ، علی جان نامی دہشت گرد ہلاک، 2 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔فورسزنے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں بشمول شہریوں کے خلاف اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن اور استحکام تباہ کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف پر عزم ہیں۔