اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی چیک پوسٹیں قائم

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئیں۔

پولیس نے اڈیالہ جیل کاخصوصی پلان جاری کرتے ہوئے اضافی حفاظتی اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیئےہیں۔ یہ سییورٹی پلان غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی چیک پوسٹس قائم کردی گئی ہیں۔ داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی ڈیوٹی کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے پولیس افسران اور اہلکاروں کی ذمہ داریاں 2 شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہیں، ہر شفٹ کیا دورانیہ 12 گھنٹے ہوگا۔ مجموعی طور پر 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کا حصہ ہوں گے۔

اڈیالہ جیل کے اطراف بیرونی سیکیورٹی پر 700 سے زائد اہلکار و افسر تعینات کیے گئے ہیں، جو اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق جیل گارڈز کی نفری کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔

 

Back to top button