ایم کیو ایم سے گورنر سندھ اور بی اے پی سے گورنربلوچستان کیلئے نام طلب

حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ سے گورنر سندھ اور بلوچستان عوامی پارٹی سے گورنر بلوچستان کیلئے نام مانگ لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی۔جس کیلئے وفاقی حکومت نے سندھ کے گورنر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان سے نام مانگ لئے ہیں ،حکومت نے متحدہ قیادت سے 2 نام مانگ ہیں تاکہ گورنر سندھ کی تعیناتی کا عمل جلدمکمل سکے۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کر گئے

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی گورنر بلوچستان کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔

Back to top button