انٹیلی جنس رپورٹس کی بنا پر افسر کو ترقی نہ دینے کا سلیکشن بورڈ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نےانٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر افسر کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی نہ دینےکا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس سردار اعجاز اسحاق نے درخواست گزارمحمد طاہر حسن کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کی آئندہ میٹنگ میں درخواست گزار محمد طاہر حسن کی ترقی کو سول سرونٹس پروموشن رولز کےتحت زیر غور لایا جائے۔
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
عدالت نےکہا کہ بورڈ ایسی انٹیلی جنس رپورٹ کی پرواہ نہ کرےجس میں افسر کو محکمانہ سطح پر اپنے دفاع کا موقع نہ ملا ہو۔
فیصلےمیں مزید کہا گیا ہےکہ یہ بات حیران کن ہے کہ قابل وزیراعظم لاپرواہی سے ایسا کیسے ہونے دے سکتے ہیں؟ بیوروکریسی کو ثبوت کےبغیر ایسی انٹیلی جنس رپورٹس کے رحم و کرم پر کیسےچھوڑ سکتے ہیں؟ ان حالات میں وزیراعظم بیوروکریسی سےحکومت کی خدمت کی توقع کیسے رکھتے ہیں؟
