پروفیسر وارث میر کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےسیمینار کاانعقاد

پروفیسروارث میرفاؤنڈیشن کی جانب سے ممتازصحافی،دانشور اور استاد پروفیسر وارث میر کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےسیمینارکاانعقاد کیاگیا۔

پروفیسروارث میرسیمینار میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان،رہنماپیپلزپارٹی فیصل میرسمیت دیگرنےشرکت کی۔

سیمینار میں شرکاکی جانب سے پروفیسروارث میرکوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسروارث میرکواپنااستاد قراردیا اورشعبہ صحافت اورجمہوریت کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

یوسف رضاگیلانی نے پروفیسروارث میرکےہمراہ اپنی یادیں بھی تازہ کیں اور مختلف واقعات کاذکربھی کیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کاوارث میرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔انڈیاکی شکست نے پہلگام حملے کا الزام بھی دھوڈالا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا کہ بھارت جارحیت کے جواب میں مسلح افواج نے مودی سرکار کو بھرپور جواب دیا۔ بھارت کے ساتھ جنگ میں ہمارے قومی اداروں کا کردار انتہائی قابلِ تحسین رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی ہر حرکت ہمارے پاس بروقت پہنچ جاتی تھی جس کی بنیاد پر مؤثر حکمتِ عملی اپنائی گئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان  نےکہا ہے  کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔جنگیں ہمیشہ حوصلے اور جذبے کے ساتھ لڑی جاتی ہیں۔بھارت کی پاکستان پر الزام تراشی سراسر بے بنیاد ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی ہر کارروائی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

Back to top button