سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث ICU میں زیرِ علاج

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث اسلام آباد کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلخانہ کے مطابق وہ سانس میں تکلیف کے باعث چند روز سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ان کی حالت میں بتدریج بہتری کے لیے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم مصروفِ عمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علالت کے باعث سینیٹر عرفان صدیقی 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

Back to top button