سینئر اداکار عاصم بخاری دل کا دورہ پڑنے کے بعدہسپتال میں زیر علاج

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار، ادیب و شاعر عاصم بخاری ان دنوں علیل ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) لاہور منتقل کیا گیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا، جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہو گئی۔
عورتوں نےغیرت کےنام پرقتل شروع کئےتومردختم ہو جائیں گے،ہانیہ
عاصم بخاری پاکستان کی ڈرامہ، فلم اور تھیٹر انڈسٹری کا ایک معتبر نام ہیں، جنہوں نے دہائیوں تک فنِ اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کی خدمات نہ صرف اداکاری بلکہ اردو ادب، شاعری اور اسٹیج کی دنیا میں بھی نمایاں رہی ہیں۔
مداحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عاصم بخاری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
