شاہ غلام قادر آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

سپیکر چودھری لطیف اکبر نے قائدہ 17 الف کے تحت اکثریت رائے پر منظوری دی۔

سیکریٹریٹ قانون ساز اسمبلی سے سپیکر کی جانب سے منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت بنا لی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ووٹ دیتے وقت مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہم کسی صورت حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجا محمد فاروق حیدر نے آج ہی سپیکر قانون ساز اسمبلی کے چیمبر میں قائد حزبِ اختلاف کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

 

Back to top button