سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے علاج کیلئے چینی ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے علاج کے سلسلے میں چین سے 5 رکنی ابتدائی میڈیکل ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔

چینی ماہرین کی یہ ٹیم یور کیئر اسپتال پہنچی جہاں خالدہ ضیا زیرِ علاج ہیں۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر اے۔ایل۔ مامون نے چینی ٹیم کی آمد کی تصدیق کی۔

ڈاکٹر مامون کے مطابق اہم چینی میڈیکل ٹیم منگل کے روز ڈھاکہ پہنچے گی جو مزید خصوصی طبی جائزہ لے گی۔

خالدہ ضیا گزشتہ 4 روز سے ایور کیئر اسپتال کے کورونری کیئر یونٹ میں داخل ہیں جہاں انہیں مسلسل طبی نگرانی اور خصوصی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کی سربراہی کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین کر رہے ہیں۔

Back to top button