تم جعلی رپورٹر ہو ،ٹرمپ سی این این کی صحافی پر برس پڑے

تم شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہو جو جھوٹی خبریں دیتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی این این کی صحافی پر برس پڑے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سی این این کی صحافی نے سوال کیا تو صدر ٹرمپ نے پہلے نظرانداز کرنے کی کوشش کی اور پھر آپے سے باہر ہوگئے۔

امریکی صدر نے صحافی سے کہا کہ ‘تم بہت شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہو جو جھوٹی خبریں دیتی ہے’۔

خاتون صحافی صدر سے جنوبی کوریا سے متعلق سوال پوچھتی رہیں تاہم ٹرمپ نے اسے بے ادب کہہ کر نظرانداز کردیا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ‘یو ایس ایس لنکن پر کھانا کم ہونے سے متعلق خبر بھی سی این این نے دی تھی جو جھوٹی خبر ہے اور دعویٰ کیا کہ یو ایس ایس لنکن پر ہر چیز ٹھیک ہے’۔

Back to top button