تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب قرار

ماہرین صحت نے خبردار کیاہے کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

ایک نئی تحقیق میں انشکاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں سگریٹ نوشی کے صحت پر اثرات کے بارے میں عوامی آگاہی میں معمولی ہی بہتری آئی ہے۔

دنیا کے 46 ممالک میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد سگریٹ نوش افراد پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق زیادہ تر سگریٹ نوش افراد اس بات سے آگاہ ہیں کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔ تاہم، دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے سنگین خطرات کے بارے میں آگاہی کہیں کم ہے۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ بہت سے افراد اس حقیقت سے بھی پوری طرح واقف نہیں کہ سگریٹ کے دھوئیں سے دوسروں کو بھی دل کی بیماری، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

Back to top button