شاہ رخ خان ٹاپ10خوبصورت اداکاروں میں شامل

بالی ووڈ کےسپر اسٹار شاہ رخ خان کا نام دنیا کے ٹاپ 10 خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا نام خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹرجولین ڈی سلوا کےذریعے کیے گئے ایک سائنسی مطالعہ کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
اس سائنسی تحقیق میں ’’گریک گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی‘‘ کااستعمال کرتے ہوئے چہرے کی ہم آہنگی اور خوبصورتی کاجائزہ لیا جاتا ہے۔
ڈی سلوا نےچہرے کی نقشہ سازی کا جدید سافٹ ویئراستعمال کیا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ مختلف ستاروں کےچہرے کی خصوصیات گولڈن ریشو سےکس حد تک مطابقت رکھتی ہیں۔یہ فارمولا روایتی طور پر آرٹ اور ڈیزائن میں جمالیات کی پیمائش کےلیےاستعمال ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے بعد شاہ رخ خان دنیاکے دس سب سے خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئےہیں جس میں ان کا نام دسویں پوزیشن پر ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے چہرے کی ہم آہنگی کا اسکور86 اعشاریہ 76 رہا، جو کافی متاثر کن ہے۔
کارتک آریان کا فلم ‘بھول بھلیاں 3′ کے ٹائٹل ٹریک کااعلان
مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے بتایا کہ چہرے کی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں کو ناپنے کے لیے ایک تناسب کا استعمال کیا گیا جس میں شاہ رخ خان واحد بھارتی اداکار ہیں،جو اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
اس سائنسی تحقیق کی فہرست میں کئی دیگر اداکار بھی شامل ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان سے زیادہ درجہ حاصل کیا۔ فہرست کے مطابق برطانوی اداکار ادریس ایلبا نے87 اعشاریہ 94 کےاسکور کے ساتھ نویں پوزیشن حاصل کی۔
2024 کے 10 سب سے خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں 2023 کی درجہ بندی سے واپس آنے والے صرف دو ستارے شامل ہیں۔ شاہ رخ خان اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی اداکار ہیں۔
