کارتک آریان کا فلم ‘بھول بھلیاں 3′ کے ٹائٹل ٹریک کااعلان
ممبئی: بھارتی اداکار کارتک آریان ن اپنی آنے والی فلم ‘بھول بھلیاں 3′ کے ٹائٹل ٹریک کا اعلان کر دیا ہےجس میں ایک دلچسپ بین الاقوامی میوزک کولیبریشن شامل ہے۔
گانے میں امریکی ریپر پٹ بل اور پنجابی میوزک اسٹار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بھارتی گلوکارنیراج شری دھر بھی نظر آئیں گے۔
کارتک آریان نے انسٹاگرام پراس گانے کا ٹیزر شیئر کرتےہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور لکھا، “روح بابا اب گلوبل ہو گیا!” انہوں نےاپنےکردارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کولیبریشن ان کےلیےایک یادگارلمحہ ہے۔
ثروت گیلانی کابچوں کوجنسی تعلیم دینے کا مشورہ
یہ گانا تنیگھک باغچی اورپریتم نے کمپوزکیاہےاور مداح بےصبری سےاس گانے کا انتظار کر رہےہیں،جہاں نہ صرف اس شاندار کولیبریشن کودیکھاجائےگابلکہ کارتک آریان کےمخصوص ڈانس مووز، جن کی جھلک ٹیزرمیں دی گئی ہے،بھی شائقین کے لیےخاصی دلچسپی کاباعث ہوں گے۔
فلم انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہےاور یہ یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔فلم میں کارتک آریان اپنے مقبول کردارروح بابا کوایک بارپھرزندہ کرتے نظر آئیں گے،جبکہ ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ، ترپتی ڈمری اور وجے راز بھی اہم کرداروں میں شامل ہوں گے۔