ثروت گیلانی کابچوں کوجنسی تعلیم دینے کا مشورہ

اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نےکہاہے کہ پاکستانی معاشرے میں جنسیت پر بات کرنا گناہ اورمعیوب عمل سمجھا جاتا،والدین کو اپنے بچوں سے متعلق تعلیم دینی چاہیے۔

ثروت گیلانی  کی پوڈکاسٹ میں گفتگو

ثروت گیلانی کا پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتےہوئے کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں شادیوں کا نظام ختم ہو رہا ہے۔جس کی متعدد وجوہات ہیں،جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔آج کل ہر چیز میں آسانی ہوگئی، ہر شے تک جلد رسائی سمیت سہولیات کا عام ہونا بھی شادیوں کی ناکامی ہے لیکن اس کےساتھ ساتھ انسان کی اپنی سوچ اور پیمانے سب سے اہم ہیں۔

ارینج اور محبت کی شادی کےاپنے مسائل ہیں،اداکارہ

 اداکارہ نےکہاکہ ارینج اور محبت کی شادی کے اپنے اپنے مسائل ہیں، ارینج میریج میں میاں اور بیوی کو ایک دوسرے سے زیادہ توقعات نہیں ہوتیں جب کہ محبت کی شادی میں ایک دوسرےسےتوقعات ہوتی ہیں،جن کےپورے نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے۔

تہجد نےزندگی بدل دی،ریشم کا اعتراف

شادی میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے،ثروت گیلانی

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ شادی کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، ہر کسی کو 20 نہیں 30 سال کی عمر میں شادی کرنی چاہیے، کیوں کہ20 سال کی عمر میں ذہنی پختگی نہیں آتی، اچھی طرح مسائل کوسمجھنا اور انہیں حل کرنا مشکل لگتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہےکہ کم عمری میں شادی کی جائے تاکہ بچے اور ماں ایک ساتھ بڑے ہوں۔

اداکارہ نے جنسی تعلیم کو عام کرنے پر زوردیا

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے سماج میں لڑکی 25 سال کی ہوتی ہے تو ہر کوئی یہ کہنے لگتا ہے کہ ان کی عمر زیادہ ہوگئی، ان سے کون شادی کرے گا۔جنسی تعلیم کو عام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ والدین خود اپنے بچوں کو تعلیم دیں۔پاکستان میں’جنسیت‘ اور’جنسی رجحانات‘ پر بات کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے، ہمارے والدین اوربڑےبھی مذکورہ موضوع کوغلطاورگناہ سمجھتے ہیں۔اب وقت آ گیا ہےکہ باپ اور ماں دونوں اپنےبچوں کو جنسی تعلیم دیں اور انہیں شعور دیں کہ بلوغت کےبعدجسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

بیٹے سے بلوغت پر بات کرنی چاہیے،ثروت گیلانی

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ والد کو اپنے بیٹے کو نہ صرف بلوغت پر بات کرنی چاہیے بلکہ انہیں جنسی عمل سے متعلق بھی سمجھائیں کہ وہ کیا عمل ہے، کتنا غلط عمل ہے اور انہیں کسی خاتون کے ساتھ ایسا کب کرنا چاہیے۔

Back to top button