ٹیکسی ڈرائیور نےمسافروں کیلئے6 اُصول وضع کردیئے

اکثر و بیشتر مسافروں کا وین اور ٹیکسی ڈرائیور سے دروازہ بند کرنے یا گاڑی تیز چلانے پر بحث و مباحثہ ہوجاتا ہےاورکچھ مسافر ڈرائیور سے بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔
اسی رویے کو پیش نظر رکھتےہوئے بھارت کےایک کیب ڈرائیور نےاپنی ٹیکسی میں بیٹھنےکے لیےمسافروں کے لیے کچھ اصول وضع کردیےاورانہیں لکھ کر سیٹ کے پیچھےلگادیا تاکہ پیچھے بیٹھنے والا اسے باآسانی پڑھ سکے۔
ریڈاٹ پرایک صارف کی جانب سے یہ دلچسپ تصویر شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔
ٹیکسی ڈرائیور کے اصول
پہلا اصول کیب ڈرائیور نے لکھا کہ ‘آپ اس ٹیکسی کے مالک نہیں ہیں’، دوسرے پوائنٹ میں لکھا گیا ‘جو شخص یہ گاڑی چلا رہا ہے، وہی اس کا مالک بھی ہے’۔
تیسرے اصول میں درج تھا کہ ‘آرام اور تہذیب سے بات کریں اور عزت لیں’، چوتھے میں کہا گیا ‘دروازہ آہستہ بند کریں’۔
بوڑھے شخص کاچلتی ٹرین پرخطرناک اسٹنٹ
پانچویں پوائنٹ میں تھا کہ ‘اپنا برایااکمانہ رویہ اپنی جیب میں رکھیں کیونکہ آپ ہمیں اضافی پیسےنہیں دےرہے’۔
آخری اصول کافی دلچسپ تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ ‘ہمیں بھائی کہہ کر نہ پکارا جائے’۔ان اصولوں کی فہرست کےآخر میں ایک اضافی نوٹ تھاجس میں لکھا تھا کہ ‘گاڑی تیز چلانے کا نہ کہا جائے، ہمیشہ وقت پرجائیں’۔
