بوڑھے شخص کاچلتی ٹرین پرخطرناک اسٹنٹ

سوشل میڈیا پرگردش کررہی ایک ویڈیو میں بھارت میں ایک بوڑھےشخص کو غیر معمولی اورخطرناک اسٹنٹ کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

کلپ میں بوڑھےشخص کوچلتی ٹرین کےہینڈل سےلٹکا ہوادیکھا جاسکتا ہے جس کیوجہ سےبہت سےسوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

اگرچہ اس طرح کےاسٹنٹ عام طور پر کم عمرافراد کےساتھ منسلک ہوتے ہیں لیکن ایک بوڑھے آدمی کو اس خطرناک رویےمیں ملوث ہونےکےمنظرنے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

اس کرتب کےواضح خطرےکومدنظررکھتے ہوئے ویڈیو پرکافی تبصرےآئے ہیں۔ ایک صارف نےطنزکرتےہوئے کہا ’’اور پھرلوگ کہیں گے کہ بزرگوں کےپاس بیٹھو ان سے کچھ سیکھو۔

 50 سال سےخشک جھیل دریابن گئی

ایک اورمزاحیہ انداز میں صارف نےکہا کہ بھارت میں بلٹ ٹرینوں کےآغاز میں تاخیر کی وجہ اس بزرگ شخص کااسٹنٹ ہے۔

یہ واقعہ ممبئی کےایک نوجوان فرحت اعظم شیخ کےالمناک کیس ذہن لاتا ہے جو لوکل ٹرینوں میں اپنے خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے مشہور ہواتھا۔فرحت جس کی اسکیٹنگ اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،14اپریل کومسجد ریلوے اسٹیشن پر ایک بازو اور ایک ٹانگ اسی طرح کے سٹنٹ کیوجہ سےگنوا بیٹھا تھا۔

Back to top button