نوعمر افراد کیلئے منکی پاکس کی ویکسین کی منظوری
عالمی ادارہ صحت نے12 سے17 سال کےنو عمرافراد کومنکی پاکس سےمحفوظ رکھنے کے لیےجرمن کمپنی بویرین نارڈک کی’ایم پاکس ویکسین‘ کی منظوری دے دی۔
واضح رہےکہ 12 سے 17 سال کی عمر کےنوجوانوں کوعالمی سطح پر خدشات کا باعث بننےوالی اس بیماری کےلیےزیادہ غیرمحفوظ تصور کیا جاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کااہم بیان
رائٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نےبیان میں کہا ہے کہ اس نے نوعمر افراد کیلیے8 اکتوبرکوجائنیوس ویکسین کی پری کوالیفیکیشن کی منظوری دی تھی۔
ڈبلیو ایچ او نے رواں سال اگست میں جمہوریہ کانگو سے منکی پاکس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے بعد دو سال میں دوسری مرتبہ منکی پاکس کوعالمی صحت عامہ کے لیے ایمرجنسی قرار دیاتھا۔
یو این نے گزشتہ ماہ پہلی خوراک کی منظوری دی
اقوام متحدہ کے ادارےنےمنکی پاکس سے بری طرح متاثرافریقی ممالک میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کےلیےگزشتہ ماہ ستمبرمیں بالغ افراد کو منکی پاکس کی ویکسین کی پہلی خوراک دینےکی منظوری دی تھی۔
نوعمرافراد کو منکی پاکس سے غیرمحفوظ تصور کیاجاتاہے
بچوں، نوعمر افراد اورکمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کومنکی پاکس سے غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے، یہ ایک ایسا وبائی مرض ہےجس میں شدید نزلے کی علامات کے ساتھ جسم پر پس زدہ زخم نمودار ہوجاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا تازہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی یونین پہلے ہی ستمبر میں نوعمر افراد کےلیےمنکی پاکس کی ویکسین کی منظوری دے چکی ہے۔
ڈنمارک کی بائیو ٹیک کمپنی تجربات میں مصروف
ڈنمارک کی بائیو ٹیک کمپنی بھی2 سے12 تک کی عمرکےبچوں پرویکسین کے محفوظ اثرات کاجائزہ لینے کے لیےویکسین کےرواں ماہ ہی کلینکل تجربے کی تیاری میں مصروف ہے۔
گٹھیا سےبچاؤ کیلئے بہترین غذائیں کون سی ہیں؟
دریں اثنا امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن بھی18سال اوراس زائد العمر افراد کے لیے بویرین شاٹ کی منظوری دے چکی ہے گوکہ 2022 میں منکی پاکس کی وبا سامنے آنےکےبعد ہنگامی طور پر نوعمرافراد کےلیےبھی اس ویکسین کےہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔
دوسری جانب جاپان کی کمپنی’کےایم بائیولوجکس’ کی جانب سےتیارکردہ ایل سی 6 ویکسین بھی بچوں کودی جارہی ہےتاہم جاپانی حکام کےمطابق ویکسین لگانے کے لیے مخصوص سوئی کی ضرورت ہوتی ہے۔