بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے

بالی وڈ کے معروف اور  سینئر اداکار  مشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتاق خان جگر کے کینسر  میں مبتلا تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر 2 ہفتے قبل انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مشتاق خان کے انتقال پر بالی وڈ کی مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مشتاق خان  نے بالی وڈ میں ویلکم، عاشقی، ہم ہیں راہی پیار کے، مجھ سے شادی کروگی،  ہیرا پھیری اور جوڑی نمبر ون جیسی فلموں میں اپنےکرداروں سے شہرت حاصل کی۔

مشتاق خان نے اپنے اداکاری کےکریئرکا آغاز 1980 میں فلم البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے؟سے کیا،  انہوں نے فلموں میں معاون اور مزاحیہ کردار ادا کیے۔

Back to top button