شان شاہد اور میرا کی جوڑی فلم ’سائیکو‘ میں پھر جلوہ گر ہوگی

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی، شان شاہد اور میرا، ایک طویل عرصے کے بعد ایک نئی نفسیاتی تھرلر فلم ’سائیکو‘ میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بڑے پروجیکٹ کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جس نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے۔
فلم سازوں نے اس اہم فلم کو عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلم 27 مئی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ شان شاہد نے اس فلم میں نہ صرف مرکزی کردار ادا کیا ہے بلکہ وہ اس کے مصنف اور ہدایت کار بھی ہیں۔
شان شاہد نے بتایا کہ ’سائیکو‘ محض ایک عام کہانی نہیں بلکہ انسانی ذہن کی گہرائیوں اور حقیقت و وہم کے درمیان موجود باریک لکیر کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ایک چونکا دینے والا جملہ بھی نمایاں ہے کہ ’اصل دشمن دماغ میں رہتا ہے‘۔
