محمود اچکزئی قیادت سے نالاں، مردان جلسے میں عدم شرکت کا امکان

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہونے کی وجہ سے مردان جلسے میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے جلسے میں آمادگی ظاہر نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے اور احتجاج کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا ہے ،جبکہ مردان جلسے کی تاریخ کا انتخاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکیا ہے اسی لیے محمود اچکزئی پارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔
2 ماہ بعد امپورٹڈ مہنگے موبائل فونز 50فیصد سستے ہونے کا امکان
دوسری جانب صوبائی وزیر مینا خان کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور دیکھے جائیں گے، مردان جلسے کے احکامات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے تھے۔
