شہباز گِل کے محمد زبیر سے ملاقات میں طنزیہ قہقہے
سابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر سے عدالت کے باہر ملاقات کے دوران طنزیہ قہقہوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر شہباز گل محمد زبیر سے مصافحہ کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ کیسے ہیں، آپ کا کیا حال ہے اب؟ محمد زبیر شہباز گِل کے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ابھی تک تو ٹھیک ہیں۔
عمران نیازی نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ لیگی رہنما کے جواب ملنے شہباز شہباز گِل قہقہہ لگاتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہوئے وہاں سے چلے جاتے ہیں، شہباز گِل محمد زبیر سے مصافحہ کرتے ہوئے ایسا ہنستے ہیں کہ آس پاس کھڑے لوگ بھی انہیں دیکھ کر ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔