میری گرفتاری میں شہبا ز شریف اور رانا ثنا ملوث ہیں

تحریک انصاف کی رہنما نے کہا ہے میری گرفتاری میں شہبا ز شریف اور رانا ثنا ملوث ہیں.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل وکیل نے شیریں مزاری سے طبیعت سے متعلق پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں،آج جبری گمشدگی کوخودمحسوس کیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا میرا فون بھی واپس نہیں کیا گیا،میرے ساتھ جوکچھ ہوا سب عدالت میں بتاؤں گی، پولیس کوبیٹی کوکال کرنےکاکہا، اجازت نہیں ملی۔
بلوچ قوم پرست چینیوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟
انکاکہنا تھا پولیس والوں نے مجھے گاڑی سے گھسیٹا، پوری قوم چوروں کیخلاف نکلی ہوئی ہے کس کس کو گرفتار کروگے، مجھے گرفتاری کے دوران کوئی وارنٹ نہیں دکھایا گیا، گرفتاری کے دوران مجھ پر تشدد کیا گیا، شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ نے مجھے گرفتارکرایا
