کیا شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش نہیں کی گئی؟

قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے نائب کپتانی سے انکار کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر پی سی بی ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش نہیں کی گئی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی اسکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا، بابر اعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔
عدالتی رپورٹنگ پر پابندی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کےلیے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش ہی نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی اسکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا، بابر اعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔
