فائنل کال کی شرم ناک پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو سر نہیں اٹھانے دے گی : عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا کہ فائنل کال کا بپھرا سونامی اسلام آباد کی دیواروں سے سر پھوڑنے کےبعد ناکام و نامراد واپس لوٹ گیا۔ فائنل کال کی شرم ناک پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو سر نہیں اٹھانے دےگی
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ جانباز کارکن اپنے موٹر سائیکل اور کاریں چھوڑ کر بھاگ گئے۔مرنے مارنے کے نعرے لگانے والے کچھ سکیورٹی اہلکاروں کو مار کر کچھ کارکنوں کو مروا کر آدھی رات کو مارگلہ پہاڑوں کے جنگلوں میں گھری سڑک کے ذریعے فرار ہو گئے۔ فائنل کال کا بپھرا سونامی اسلام آباد کی دیواروں سے سر پھوڑنے کے بعد ناکام و نامراد واپس لوٹ گیا۔
عرفان صدیقی کاکہنا تھاکہ اب جھوٹ اور غلط بیانیوں کی فیکٹریاں کھلیں گی۔ لاشوں اور خونریزیوں کی بےبنیاد فرضی کہانیاں بنیں گی لیکن فائنل کال کی شرم ناک پسپائی لمبے عرصےتک پی ٹی آئی کو سر نہیں اٹھانے دےگی۔
گنڈاپور کو اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی موقع نہیں مل رہا : وفاقی وزیر داخلہ
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو البتہ فیصلہ کرنا ہوگاکہ کیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے یا لاقانونیت اور قتل و غارت گری کو اپنا ہتھیار سمجھنے والا بےمہار جتھہ؟ کیا آئین کوئی حل دیتا ہےکہ جب ایک صوبائی حکومت سرکاری وسائل سے وفاق پر لشکر کشی کو معمول بنالے تو کیاکرنا چاہئیے۔
